کورونا ویکسین، عمران خان حکومت نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کوروناکی وباء سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی پانچ کروڑ سے زائد خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔این سی او سی کی جانب سے کیے گئےٹویٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی پانچ کروڑ خوراکیں لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔اس ٹویٹ میں شہریوں سےکورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ جن شہریوں نے پہلی خوراک لگوا لی ہے انہیں 28 دن مکمل ہونے پر کسی بھی ویکسین سینٹر سے دوسری خوراک لینے کا کہا گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی پانچ کروڑ سے زائد خوراکیں لگ چکی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں