عائشہ اکرم دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بنی، مینار پاکستان میں ہراسگی کا شکار ہونیوالی خاتون کیخلاف پہلی بڑی کارروائی

لاہور( پی این آئی) مینار پاکستان واقعہ میں جنسی ہراسگی کا شکار ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیخلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا،درخواست میں آئی جی پنجاب و سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار رانا سکندر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ویڈیوز کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنے فالورز کو مینار پاکستان آنے کی دعوت دی،مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم کے پاس دو بار بچ نکلنے کا موقع تھا لیکن وہ وہاں ٹھہری رہی،عائشہ اکرم نے فینز کو دعوت دینے کے بعد مینار پاکستان کی سکیورٹی کو اس بارے آگاہ نہیں کیا اور واقعہ کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، لہذا استدعا ہے کہ ہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کیخلاف فوجداری کارروائی کی جائے ، عدالت ٹک ٹاکرز کا پبلک مقامات سے فینز سے ملنے کیلئے ایس او پیز بنانے کا بھی حکم جاری کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں