پاکستان نے افغان آرمی کو کیا پیشکش کی تھی جو انہوں نے مسترد کی اور پھر شکست کھائی؟ پاک فوج کے ترجمان کا بڑا انکشاف

راولپنڈی (پی این آئی ) ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ افغانستان کی نیشنل آرمی کو تربیت دینے کی پیشکش کی تھی مگر افغانستان نے اپنی آرمی کی تربیت بھارت سے کرائی ۔میڈیا بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ افغانستان کے صرف کیڈٹ تربیت کیلئے پاکستان آئے جبکہ ہزاروں کی تربیت بھارت میں ہوئی ، پاکستان کی ملٹری قیادت کی جانب سے افغانستان کے سات اعلیٰ سطح کے دورے کئے گئے ، آرمی چیف نے چار بار دورہ کیا ، ہم نے انٹیلی جنس شیئرنگ کی پیشکش کی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کے افسران بھی تربیت کیلئے افغانستان آتے رہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close