حکومت نے گاڑیوں میں سلینڈر لگانے پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی)مسافر گاڑیوں میں سی این جی، ایل پی اور ایل این جی سلنڈرز نصب کرنے پرپابندی عائد کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے موجودہ قانون میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔ مسافرگاڑیوں میں سی این جی، ایل پی اور ایل این جی سلنڈرز نصب کرنے پراب پابندی ہوگی۔پنجاب حکومت نے موجودہ قانون میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔موٹر وہیکل آرڈیننس میں مجوزہ ترمیم کا مسودہ صوبائی کابینہ کو ارسال کردیا گیا۔موٹر وہیکل رولز 1969 میں گاڑیوں میں سلنڈر نہ رکھنے کی شق شامل کی گئی ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد اس قانون پر عمل درآمد ہوسکے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل گوجرانوالہ میں مسافر گاڑی میں سلنڈر پھٹنے سے نو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close