پاکستان میں سیاسی جماعت بنانا آسان نہیں، عمران خان ہی ہیں جو یہ کام کر گئے، شیخ رشید نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچانے والی پیشنگوئی کر دی

لاہور(پیا این آئی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری اورشہبازشریف کی پارٹی دل سے ایک ہی ہے،پاکستان میں سیاسی پارٹی بنانا آسان نہیں ہے عمران خان ہی ہیں جو بنا گئے ، میں نے جو پارٹی بنائی ہے اس میں ابھی تک دو لوگ بھی ممبر نہیں بنے ہیں۔بلاول بھٹو کے ساتھ دل کا رشتہ ہے اس لئے ان کے خلاف کوئی بات نہیں سننا چاہتا۔آئندہ دوسال میں احتساب کیسزکے فیصلے ہوجائیں گے اور بڑے بڑے لوگ جیل جائیں گے ۔لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سمجھاجارہاتھاہمیں افغانستان میں قربانی کابکرابنایاجائے گا مگر اب تک پاکستان کی پالیسیاں کامیاب ہیں جبکہ بھارتی خارجہ پالیسی ایسے ہے جیسے کھسیانی بلی کھمبانوچے،بھارت نے سارا زور پاکستان مخالف ایجنڈے پر لگا رکھا ہے اور خصوصی طورپرمجھے نشانہ بنایاہواہے۔سی پیک کے خلاف سازش پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے ۔پوری دنیا میں پاکستان کے کردار کو سراہا جارہا ہے،ان حالات میں اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ ہونا چاہیے ،سیاست ملک کے لیے ہونی چاہیے ذات کے لیے نہیں ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان سے پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوچکاہے ،کابل سے آنے والے ایک ہزار 480افراد کو طور خم بارڈر سے انٹری دی ہے جبکہ سفارتی عملے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ مختص کررکھا ہے، افغانستان سے آنیوالے غیرملکی اپنے خرچے پر پاکستان آ سکتے ہیں اوران کیلئے اسلام آبادکانیااورپراناایئرپورٹ مختص کرر ہے ہیں، فی الحال دونوں ائیرپورٹس پر سہولیات دی جائیں گی،افغان باشندوں کی دستاویز ٹھیک ہیں تو ویزادینے کو تیار ہیں،امریکی ،جرمن ،برطانوی سمیت تمام ممالک کے سفارتکاروں کوبھی ویزادینے کو تیا رہیں اور اگر آتے ہیں تو انہیں21روز کا ٹرانزٹ ویزہ دیاجائے گا۔چمن اور طورخم بارڈر مکمل طور پر کھلے ہیں اورٹریڈ جاری ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) ٹیں ٹیں فش ہے ،جب شہبازشریف بولتے ہیں تومریم اورنوازشریف خاموش ہوجاتے ہیں اورجب نوازشریف اورمریم بولتے ہیں تویہ خاموش ہوجاتے ہیں۔عمران خان اس تھکی ہوئی اپوزیشن کی وجہ سے نہیں جارہے اور ان سے آئندہ الیکشن بھی نہیں ہاریں گے ۔عدالتوں کا سب سے زیادہ بوجھ عمران خان کے دور میں ختم ہوا،آئندہ دوسال میں احتساب کیسزکے فیصلے ہوجائیں گے اور بڑے بڑے لوگ جیل جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close