کراچی (آئی این پی ) کرونا وائرس سے بچا کی فائزر ویکیسن کی 30لاکھ 70ہزار خوراکیں امریکا سے پاکستان پہنچا دی گئیں۔ امریکی سفارت خانے کے حکام کے مطابق پاکستان کی 6 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہے جبکہ فائزر ویکیسن کے آنے سے پاکستان میں جاری ویکیسنیشن عمل میں تیزی آئے گی۔حکام کے مطابق امریکا پاکستان کو سفری ویکسین کا سب سے بڑا عطیہ دینے والا ملک ہے۔ کرونا وبا کے بعد سے پاکستانی حکومت کو 63ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ فائزر ویکیسن خوراکیں کویکس سروس کے تحت پاکستان کو دی گئی ہیں۔ اس سے قبل امریکا کی جانب سے موڈرنا ویکسین کی 50لاکھ 50ہزار خوارکیں بھی پاکستان کو دی گئی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں