یہ خبر سراسر جھوٹی ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی وضاحت آگئی، سوشل میڈیا پر پھیلنے والی کس خبر کو غلط قرار دیدیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہوٹلوں کی بندش کی خبر جھوٹی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حمزہ شفقات نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلوں میں مقیم کسی بھی شخص کو باہر نہیں نکالا گیا۔ ہوٹلوں کی بندش کے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں کی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ نئی بکنگ کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹرانزٹ مسافروں کو ترجیح دی جائے۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اسلام آباد میں تمام ہوٹلوں کو 21 روز کیلئے بند کرکے ان کا انتظام ضلعی انتظامیہ نے سنبھال لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close