نیب کی انسداد بدعنوانی حکمت عملی کو دنیا نے سراہا ، چئیرمین نیب

اسلام آ باد (آئی این پی ) چئیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی انسداد بدعنوانی حکمت عملی کو دنیا نے سراہا۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب سکھر کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نیب سکھر نے 27 ارب کی 2 لاکھ 53 ہزار میٹرک ٹن گندم چوری کا سراغ لگایا لیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گندم چوری میں 19 ارب روپے کی برآمدگی کرکے سندھ حکومت کے حوالے کر دی ہے۔ چئیرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ 4 سالوں میں قوم کے لوٹے گئے 535 ارب روپے برآمد کرلیے گئے ، نیب میں ملزمان کو سزا دلوانے کا تناسب 66 فیصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close