گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ عائشہ اکرم کہاں پہنچ گئی؟ آئندہ ٹک ٹاک استعمال کروں گی یا نہیں؟ فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی)ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بیگ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران عائشہ اکرم نے تفتیشی اداروں اور تفتیش کی پیش رفت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے عائشہ اکرم کو ہر ممکن تعاون کو یقین دلایا۔ چیئر پرسن برائے حقوق خواتین کنیز فاطمہ بھی ملاقات میں موجود تھیں۔کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ ملزموں کو قرار واقعی سزا ملنے سے ایسے واقعات سدباب ممکن ہو سکے گا۔عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ ابتک تین سے چار ملزمان کو شناخت کر چکی ہوں ، پوری کوشش ہے کہ اصل ملزموں کو ہی شناخت کروں ،ٹک ٹاک شوق ہے لیکن پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی) میں اپنی ملازمت جاری رکھوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close