منشیات فروشوں کے خلاف یکم ستمبر سے آپریشن کا فیصلہ، کب تک جاری رہے گا؟

کراچی (آئی این پی ) وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی، کراچی سمیت سندھ میں منشیات کے خلاف کریک ڈاون کیلئے 4 ماہ پر محیط آپریشن کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کی زیر صدارت کراچی میں اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا نے فورس کمانڈر اے این ایف سندھ کو بریفنگ دی اور کراچی سمیت سندھ میں منشیات کے خلاف کریک ڈاون اور آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ کریک ڈاون کیلئے 4 ماہ پر محیط آپریشن کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا، آپریشن یکم ستمبر سے 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں احکامات پر فوری طور پر عمل کریں گے۔ وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے گورنر کو بطور چانسلر یونیورسٹیز وی سیز سے رابطے کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ اجلاس میں ملک بھر میں ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close