دھمکیاں دینے والے پولیس اہلکاردھر لیے گئے

لاہور (آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دھمکیاں دینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوٹ ادو میں شوہر کے سامنے بیوی سے ناروا سلوک کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر آرپی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے

۔ عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف دلائیں گے اور مکمل تحفظ دیں گے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس اہلکار کی جانب سے متاثرہ خاتون کو دھمکیاں دینے کی شکایت کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close