کراچی (پی این آئی) افغانستان میں ایک گروہ کے مکمل کنٹرول کے بعد افغانیوں کے اپنے ملک سے ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پر انخلاء اور کراچی کا رخ کرنے کے خدشات کے پیش نظر کراچی پولیس کو فوری چھان بین کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ سندھ پولیس کے ذرائع کے مطابق تمام تھانوں کی پولیس کو کراچی میں پہلے سے مقیم افغان باشندوں کا ڈیٹا اور تفصیلات فوری جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر ایک فارم کا اجراء کیا جارہا ہے جو تمام تھانوں کو فوری فراہم کیا جائے گا جس میں افغانی باشندوں کا شمار، خاندان کے افراد کی تعداد، تفصیلات، رہائشی مکانات، قیام کی مدت، ان کے قیام کے اسٹیٹس وغیرہ سے متعلق سوالات شامل ہوں گے۔ یہ بھی معلومات جمع کی جائیں گی کے افغان باشندوں کے پاس پاکستان میں قیام کی کون کون سی دستاویزات موجود ہیں۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں