اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کی انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظور کرلی اور اس حوالے سے جاری کیا گیا نوٹس واپس لے لیا ہے۔الیکشن کمیشن کےذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو آئندہ برس 13 جون تک انٹراپارٹی انتخابات کرانےکی ہدایت کردی ہے۔پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے قانون کے تحت دیگر تمام سیاسی جماعتوں کی طرح پاکستان تحریک انصاف پارٹی آئین کے تحت انٹراپارٹی انتخابات ہر4 سال بعد کرانے کی پابند ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو 2019 کے ترمیم شدہ آئین کے تحت 18 ماہ کے اندر انتخابات کرانے تھے، وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے جواب میںپارٹی چیئرمین کی حیثیت سےکورونا وبا کے باعث انٹراپارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کی مہلت مانگی تھی جو کہ دے دی گئی اور نوٹس واپس لے لیا گیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں