اسلام آباد (پی این آئی) شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے 1000 فوڈ پیكیج كی تقسیم کا عمل بادسوات غزر ،دیامر ، استور کے متاثرین سیلاب میں مکمل کرلیا جس سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 7 ہزار افراد مستفید ہوئے اس فوڈ پیكیج میں تمام ضروری اشیائے خوردونوش شامل تھیں ۔ ایك فوڈ پیك 41 كلوگرام پر مشتمل جس میں 20 كلو فائن آٹا ،5كلو چاول ، 5لیٹر كوكنگ آئل ،5كلو دال چنا، 5كلو چینی اور 1كلو چائے شامل تھیں ۔ جوكہ NDMA اور حیات فاونڈیشن كے تعاون سے گلگت بلتستان کے ضلع غزر ، دیامر ، استور کے متاثرہ دیہاتوں میں شفاف طریقے سے متاثرین میں تقسیم كی گئیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں