پی آئی اے نے کن چار شہروں سے متحدہ عرب امارت کیلئے پروازیں چلانے کا اعلان کردیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ، پروازیں اسلام آباد، پشاور، لاہور اور سیالکوٹ سے چلائی جائیں گی-ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات کے لیے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ چارٹر پروازیں پاکستان سے راس الخیمہ تک چلائی جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چارٹرپروازیں اسلام آباد، پشاور، لاہور اور سیالکوٹ سے چلائی جائیں گے۔ 28 اگست کو پروازیں اسلام آباد، پشاور سے روانہ ہوگی جبکہ 29 اگست کو لاہور، سیالکوٹ سے اڑان بھریں گی۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت اور چار دیگر ملکوں سے دبئی آنے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے قانون میں نرمی کردی ہے۔اب ایسے تمام مسافر جن کے پاس یو اے ای کا کارآمد (درست) رہائشی ویزا موجود ہوگا وہ اپنی روانگی سے چھ گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔ اس سے قبل مسافروں کو ریپڈ ٹیسٹ روانگی سے چار گھنٹے قبل کرانا پڑتا تھا۔ اس سلسلے میں ایمریٹس ایئرلائنز کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام مسافر جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی کارآمد ویزا ہوگا، انہیں بھارت، نیپال، نائیجیریا، پاکستان، سری لنکا اور یوگنڈا سے دبئی آنے یا براستہ جانے کی اجازت ہوگی۔ لیکن ایسے مسافروں کو اپنی روانگی سے چھ گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا، تاہم ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ ناقابل قبول ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں