پنوعاقل میں دریا سے نہر میں آنےوالی ڈولفن کو لوگوں نے مار ڈالا

سکھر(آئی این پی) پنوعاقل میں دریا سے بھٹک کر نہر میں آنے والی ڈولفن کو لوگوں نے مار ڈالا،مردہ ڈولفن کو تحویل میں لینے کیلئے وائلڈ لائف کی ٹیم روانہ ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل پنوعاقل میں مقامی لوگوں نے دریائے سندھ سے خوراک کی تلاش میں بھٹک کر نہر قاضی واہ اور بعد ازاں بائیجی مائنر میں جاکر پھنس جانے والی بلائینڈ ڈولفن کو پکڑ نے کے بعدنہر سے باہر نکال کر بے دردی سے مارد دیا گیا۔واقعہ ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف عدنان خان نے رابطے پر ڈولفن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی لوگوں نے ڈولفن کو احتیاط سے ریسکیو کرکے دریا میں چھوڑنے کے بجائے نہر سے نکال کر مار دیا ہے ۔مرنے والی ڈولفن مادہ تھی جسے تحویل میں لینے کے لیے ٹیم علاقے میں روانہ کردی گئی ہے ۔واقعہ کی تحقیقات کرکے ڈولفن کو مارنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close