پاکستان کا حسین حقانی کو واپس لانے کا فیصلہ، امریکا میں مقیم سابق سفیر کا بھی حیران کن ردِ عمل آگیا

نیو یارک (پی این آئی ) پاکستان نے امریکہ میں مقیم سابق سفیر حسین حقانی کو واپس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے حسین حقانی کا حیران کن رد عمل بھی سامنے آگیا ۔تفصیل کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے حسین حقانی کی پاکستان کو حوالگی کیلئے انٹرپول ہیڈ کوارٹرز کو خط لکھ دیاجس میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی کے خلاف 2018 میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ ان پر دو ملین ڈالرز کی خوردبرد اور دھوکہ دہی کا الزام ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں اوران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، انٹرپول حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسین حقانی کا طنزیہ رد عمل سامنے آگیا ،ان کا کہنا تھا کہ نہ میں بدلا نہ وہ بدلے نہ دل کی آرزو بدلی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close