خوفناک انکشاف، ایل این جی پٹرول سے تقریباً 25 فیصد تک مہنگی ہو جائے گی

لاہور (آن لائن) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما غیا ث عبد اللہ پراچہ نے کہا ہے کہ پی ایل ایل اور پی ایس او اسپاٹ ریٹ سے تقریباً 20 فیصد زیادہ مہنگی ایل این جی خریدنے جا رہے ہیں،اگر حکومت نے اس کی منظوری دیدی تو خدشہ ہے کہ ایل این جی پٹرول سے تقریباً 25 فیصد تک مہنگی ہو جائے گی۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ تاریخ کی مہنگی ترین خریداری کی وجہ صرف اور صرف پی ایل ایل اور پی ایس او کی غلط مینجمنٹ اور بد انتظامی ہے،سی این جی سیکٹر پٹرول سے زیادہ مہنگی گیس نہیں بیچ سکتا،سی این جی سیکٹر کے علاوہ باقی تمام سیکٹرز سبسڈائزڈ ریٹ پر گیس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی این جی غریب عوام کا فیول ہے،مطالبہ ہے کہ سی این جی سیکٹر کو مکمل بند ہونے سے بچایا جائے۔انہوںنے کہا کہ اداروں کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے 450 ارب کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خطرہ ہے،حکومت اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close