بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کوویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا اصولی فیصلہ ، طریق کار کیا ہوگا؟

لاہور (آن لائن) حکومت نے بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا اور بیرون ملک جانے والوں کی بوسٹر ویکسی نیشن کے لئے حکمت عملی بھی تیاری کرلی گئی ۔حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کے لئے ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بوسٹر ویکسی نیشن کا آغاز رواں ماہ ہوگا اور ویکسی نیشن کا سلسلہ مخصوص شہروں میں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والوں کی بوسٹر ویکسی نیشن کے لئے الگ کائونٹرز ہوں گے اور ان افراد کو امریکی اور برطانوی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز والوں سے ویکسین قیمت اور ایڈمنسٹریشن چارجز لیے جائیں گے لیکن بیرون ملک جانے والوں کی بوسٹر ویکسی نیشن سفری دستاویز سے مشروط ہے۔ذرائ…

راولپنڈی: سگی ماں کی 8 ماہ کے بچے کو مارنے کی کوشش ناکام، ویڈیو وائرل ہو گئی

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی میں امراض قلب کے جدید ترین ہسپتال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سگی ماں نے سانس دبا کر اپنے ہی بچے کو مارنے کی کوشش کی اس واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ بچے کو ہسپتال کی انتظامیہ نے بچا لیا ہے۔ آر آئی سی کی انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں موجود نرسز نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچے کو بچالیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کی والدہ نے سانس کی تکلیف کا بتایا تھا جس پر بچے کو ہسپتال داخل کیاگیا۔ اس دوران ثنا نامی خاتون نے اپنے بچے کو سانس روک کر مارنے کی کوشش کی تاہم نرسز نے بچے کو بچالیا، بچے کی حالت اب بہتر ہے اور خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔اس دلخراش اور ناقابل یقین واقعے کو حوالے سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں ثنا بچے کو موت کے گھاٹ اتارنا چاہتی تھی۔ بچے کی عمر 8 ماہ ہے،چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی ٹیم نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے اور اس کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں