راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی میں امراض قلب کے جدید ترین ہسپتال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سگی ماں نے سانس دبا کر اپنے ہی بچے کو مارنے کی کوشش کی اس واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ بچے کو ہسپتال کی انتظامیہ نے بچا لیا ہے۔ آر آئی سی کی انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں موجود نرسز نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچے کو بچالیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کی والدہ نے سانس کی تکلیف کا بتایا تھا جس پر بچے کو ہسپتال داخل کیاگیا۔ اس دوران ثنا نامی خاتون نے اپنے بچے کو سانس روک کر مارنے کی کوشش کی تاہم نرسز نے بچے کو بچالیا، بچے کی حالت اب بہتر ہے اور خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔اس دلخراش اور ناقابل یقین واقعے کو حوالے سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں ثنا بچے کو موت کے گھاٹ اتارنا چاہتی تھی۔ بچے کی عمر 8 ماہ ہے،چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی ٹیم نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے اور اس کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔۔۔۔
راولپنڈی نجی ہسپتال میں ایک ظالم ماں نے اپنے ایک سال کے بیٹے کو گلا دبا کر مارنے کی کوشش کی سٹاف نے کیمرے میں دیکھ کر بچے کو بچالیامعصوم بچےکوچائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنی تحویل میں لے لیا pic.twitter.com/ekWCXvIAa7
— Ali Imran Abbasi (@aliimranabbasi) August 24, 2021
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں