کرونا کے باعث انتقال کرنے والی ڈاکٹر ماہ نور 8ماہ کی حاملہ تھیں پاکستان آرمی اور ائیر فورس میں ملازمت کرنے والی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور نے حاملہ کے باعث ویکسین نہیں لگوائی تھی

اسلام آباد (پی این آئی)پاک فضائیہ کی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا وائرس کے باعث کراچی میں انتقال کر گئیں ۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور 8 ماہ کی حاملہ تھیں اور کرونا وائرس کی وجہ سے ایک ہفتہ سے وہ ملیر کینٹ میں واقع (سی ایم ایچ ) میں زیر علاج تھیں ۔ پی ایم اے کے ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور کے والد میں بھی مثبت کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو فی الحال سی ایم اے میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہ نور نے کورونا وائرس کی ویکسین نہیں لگوائی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ انتہائی بدقسمتی اور دردناک ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کے باعث دو جانوں کو کھو دیا، شاید ڈاکٹر نے حمل کی وجہ سے کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے اجتناب کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کرنے والی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند عالمی وبا کورونا کے باعث انتقال کر گئیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔پی ایم اے کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور فرزند سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں زیر علاج تھیں، فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کر رہی تھیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کے والد بھی کورونا کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پی ایم اے کے مطابق ملک میں اب تک 220 ڈاکٹر کورونا سے انتقال کر چکے ہیں جس میں سے سندھ میں اب تک 77 ڈاکٹرز عالمی وبا سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close