پی ٹی آئی میں الیکشن نہ کرانے پر شو کاز ، وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کو دبنگ جواب دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سےجاری کیےگئے شو کاز نوٹس کے جواب میں ایک سال کی مہلت مانگ لی۔ پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ اور وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس کا عمران خان نے منگل کو جواب جمع کرادیا۔وزیراعظم نے کورونا وائرس کی وبا کو انتخابات میں تاخیر کا بڑا سبب قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے ایک سال کی مہلت مانگ لی اور الیکشن کمیشن سے شوکاز نوٹس واپس لینے کی درخواست کی ہے۔وزیراعظم نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وبا اور این سی او سی کی ہدایات کے مدنظر انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے جاسکے، این سی اوسی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹراپارٹی انتخابات کا فیصلہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close