کراچی ( آن لائن ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کراچی میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، بڑی تعداد میں جعلی ادویات، دوائیں بنانے والا خام مال اور مشینیں تحویل میں لے لیں۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی او ڈاکٹر عاصم روؤف کی ہدایت پر کراچی میں جعلی ادویات کے خلاف آپریشن جاری ہے، ڈرگ ریگولیٹری کراچی کی ٹیم نے سچل گوٹھ کے علاقے میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، اس موقع پر علاقہ پولیس بھی ٹیم کے ہمراہ تھی۔ ڈریپ ک کراچی کی ٹیم نے فیکٹری پر چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد کرلیں، فیکٹری پر چھاپے کے دوران مختلف کیمیکل اور مشینیں بھی تحویل میں لی گئی ہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیم نے فیکٹری کو سیل کردیا ہے، ڈریپ پاکستان کے سی او ڈاکٹر عاصم روؤف کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں