وزیراعظم نے معاون خصوصی کا استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی وقار مسعود کا استعفی منظور کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے منگل کوہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود کے استعفے کی وجہ وزیرخزانہ شوکت ترین سے اختلافات ہیں، وقار مسعود آئی ایم ایف پروگرام کی جلد بحالی اور اس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ چاہتے ہیں جب کہ وزیرِ خزانہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شرائط ماننے کو تیار نہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرخزانہ شوکت ترین سمجھتے ہیں کہ اہم فیصلوں میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا جارہا اور ڈاکٹر وقار مسعود آزادانہ طور پر فیصلیکررہے ہیں لیکن ڈاکٹر وقارمسعود کا شکوہ ہے کہ ان کی سفارشات نظرانداز کی جارہی ہیں۔میڈیا کی جانب سے متعدد بار رابطے کے باوجود ڈاکٹر وقار مسعود نے جواب نہیں دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close