پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے دنیا بھر میں چرچے، عالمی رہنمائوں کا خراجِ تحسین، عالمی رینکنگ میں تیسر ے نمبر پر براجمان

اسلام آباد (پی این آئی)عالمی رہنماؤں اور اداروں کی مشکل وقت میں افغانستان سے مسافروں کے انخلا پر پی آئی اے کو خراجِ تحسین ، کابل آپریشن کے بعد پی آئی اے کا شمار عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے ڈیڑھ ہزار کے قریب ملکی و غیر ملکی مسافروں کو افغانستان سے پاکستان پہنچایا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے کابل کے لئے خصوصی فلائٹ آپریشن کے دوران 7 خصوصی پروازیں چلائی گئیں، جن کے ذریعے 1ہزار 460 ملکی و غیر ملکی مسافروں کو اسلام آباد پہنچایا گیا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے حکومت پاکستان کی ہدایت پر کابل سے انخلا کے لئے سب سے بڑا آپریشن کیا، جس میں بوئنگ 777 طیارے اور ایئربس 320 کا استعمال کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا اور عالمی اداروں نے مشکل وقت میں کابل سے مسافروں کے انخلا پر پی آئی اے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے واحد نجی فضائی کمپنی نے جس نے کابل کے لیے خصوصی پروازیں چلائیں، جس کی بنیاد پر پی آئی اے کا شمار زیادہ مسافروں کے انخلا والی فہرست میں تیسرے نمبر پر کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کوبرطانوی ہم منصب بورس جانسن نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں کےدرمیان افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے پاکستان کیلئےپرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پرزور دیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام افغانوں کےتحفظ کو یقینی بنانا ہوگا،ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان نےجامع سیاسی تصفیےکی اہمیت پرزوردیا۔ برطانوی وزیراعظم نےافغانستان سےسفارتی عملےکےانخلا میں پاکستان کی مدد کو سراہا، دونوں وزرائےاعظم نے افغانستان کی صورتحال پررابطےمیں رہنےپراتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں