لاہور گریٹر پارک واقعہ، گرفتاریوں کی تعداد کتنی ہوگئی؟ کتنے ملزمان کی شناخت کر لی گئی؟ مکمل تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی) گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر تشدد اور دست درازی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔آئی جی پنجاب انعام غنی کے مطابق پولیس ٹیموں نے گذشتہ روز صوبے کے مختلف مقامات سے چھ مزید افراد کو گرفتار کیا ۔ واقعہ کے حوالے سے گرفتار افراد کی مجموعی تعداد 132 ہو گئی ہے ۔ گرفتار ملزمان میں سے 92 افراد کو شناخت پریڈ کیلئے بھجوایا جا چکا ہے جبکہ آج مزید 14 کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوایا گیا۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری میں جیو فینسنگ، نادرا ریکارڈ سمیت تمام ثبوتوں اور جدید وسائل سے استفادہ جاری رکھا جائے۔ افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو عدالت سے سخت سزا دلواکر کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close