لاہور(پی این آئی)مینار پاکستان واقعہ میں نیا موڑ، ٹک ٹاکر عائشہ کے اہلخانہ پہلے پہل ریمبو کو اپنا رشتے دار بتاتے رہے لیکن پولیس کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ریمبو اور عائشہ ہمیشہ اکٹھے آتے جاتے ہیں بلکہ ریمبو اسی کے گھر میں رہائش پذیر بھی ہے۔ ٹک ٹاکر عائشہ اکرام اور ریمبو آپس میں دوست بتائے جاتے ہیں جو اس سے قبل کئی ویڈیوز میں ایک دوسرے کیساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔پولیس کی جانب سے دونوں ٹک ٹاکرز کی غیر مناسب ویڈیوز کے حوالے سے بھی تحقیق جاری ہے، پولیس کے مطابق ریمبو اور عائشہ کی چند غیر مناسب ویڈیوز سامنے آنے کے بعد کیس پیچیدگی اختیار کر گیا ہے، عائشہ کے والدین کی جانب سے ٹال مٹول سے کام لینے کی وجہ سے مزید مسائل پیدا ہو گئے ہیں،ذرائع کے مطابق ریمبو کچھ عرصہ سے عائشہ کے گھر پر مقیم تھا، عائشہ کا سوشل میڈیا اکائونٹ بھی ریمبو چلاتا ہے۔عائشہ کے والدین اس کے دوست ریمبو کے شدید خلاف ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عائشہ ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا سے متعلق تمام سرگرمیاں ریمبو کے مشورے سے ہی کرتی ہے۔ دوسری جانب مینار پاکستان واقعے میں 407 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرلیا گیا، 92 افراد گرفتار ہیں جبکہ عدالت نے مزید 30 ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا، راوی روڈ واقعے میں 3 افراد زیر حراست ہیں۔مینار پاکستان واقعہ میں 407 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرلیا گیا، جن میں سے 92 افراد کو گرفتار اور باقی تمام افراد کو رہا کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں سے 40 کو شناخت پریڈ پر بھیجا جا چکا ہے جبکہ عدالت نے مزید 30 ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق راوی روڈ پر خاتون سے دست درازی کرنے پر پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایک ملزم کا تعلق لاہور اور دو کا دوسرے اضلاع سے ہے ۔ویڈیو میں دست درازی کرنے والوں کے چہرے واضح نہ ہونے پر فرانزک اور سائنسی بنیاد پر تصدیق کی جائے گی۔ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، قصور اور شیخوپورہ میں پولیس ٹیموں نے چھاپے مار کر مزید 26 ملزموں کو گرفتار کرلیا، چنگ چی رکشہ میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کیس میں پیش رفت سے آگاہ کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں