ایزی پیسہ کے ذریعے بھتہ لینے والا پاکستان کے کس شہر سےپکڑا گیا؟

کراچی (پی این آئی) جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اب بدمعاش بھی کام کرنے لگے ہیں۔ ایسا ہی ایک ملزم کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے پولیس اور رینجرز نے ایک بھتہ خور کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میںپولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارشخص بھتہ خور ایزی پیسہ کے ذریعے بھتے کی رقم وصول کرتا تھا۔کراچی پولیس حکام کے مطابق گرفتار بھتہ خور ایاز عرف اسد سپر مارکیٹ اور نیپیئر کے تاجروں سے بھتہ طلب کرتا تھا۔اس حوالے سےپولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ایاز کے قبضے سے دستی بم اور پستول برآمد ہوا ہے۔بھتہ خور ایاز عرف اسد کے بارے میںپولیس حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف دہشت گردی اور بھتہ خوری کے 10 مقدمات درج ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close