ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کرنے والوں کے چہرے دنیا کو دکھانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکرکے ساتھ بدسلوکی کرنے والے لوگوں کو گرفتار کرنے کے بعد چہرے ڈھانپنے کی بجائے ان کی چہرے ساری دنیا کو دکھانے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔ لاہو رمیں پیش آنے والے واقعے سے متعلق پی ٹی آئی کی وزیر زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے وقت ان کے چہرے کیوں ڈھانپےگئے؟ ان کا چہرہ بھی ساری دنیا کو دکھاتے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران زرتاج گل کا کہنا تھا کہ جب وہ خاتون سے بدتمیزی کر رہے تھے تو انہوں نے اپنے چہرے نہیں ڈھانپے تھے، عوام کو ان لوگوں کے چہرے دکھائیں تاکہ ان کے والدین کی تربیت کا پتہ چلے۔انہوں نے مزیدکہا کہ علمائے کرام بتائیں کہ کیا ان کا کام صرف جنت کا سرٹیفکیٹ دینا اور جہنم واصل کروانا ہے، جب خواتین پر ظلم کے واقعات ہوتے ہیں تو وہ گم کیوں ہو جاتے ہیں،ا ن کا کوئی بیان کیوں نہیں آتا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close