راولپنڈی (پی این آئی) نور مقدم قتل کیس میں عدالت نے تھراپی ورکس کے مالک ظاہر ظہور سمیت چھ ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے تھراپی ورکس کے مالک ڈاکٹر ظاہر ظہور سمیت چھ ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کو ظاہر جعفر نامی ملزم نے 20 جولائی کو قتل کردیا تھا۔ نوع مقدم کیس، عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں