کراچی (آئی این پی) وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ جمعے کو کوروناکی صورتحال دیکھ کر اسکول کھولنے کا فیصلہ ہوگا، 30اگست سے 100فیصد ویکسینیشن کی بنیاد پر تعلیم ادارے کھلیں گے۔ پیر کو وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جمعہ کو محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوگی ، جس میں کوروناکی صورتحال دیکھ کر اسکول کھولنے کافیصلہ ہوگا ، محکمہ صحت کی ایڈوائزری تھی کہ 7دن مزید اسکول بند رکھنے پڑیں گے۔سردار شاہ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کھولنے سے پہلے مستقل حل ویکسینیشن ہے ، اسکولوں میں ویکسینیشن کیاعدادوشمار کم تھے تاہم اسکولوں سے متعلق آج رپورٹ ملی کہ 80فیصد سیزائد ویکسینیشن ہوچکی۔فیصلہ کیا تھا کہ 100فیصد ویکسینیشن کرانیوالے اسکولز کھول دینگے، 30اگست سے 100فیصد ویکسینیشن کی بنیاد پر تعلیمی ادارے کھلیں گے،جس اسکول عملیکی100فیصدویکسینیشن نہ ہوا سے کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔بچوں کے والدین کے بھی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ضروری ہیں، 40لاکھ سے زائدبچے سرکاری اسکولوں میں پڑھتے ہیں، 100فیصدویکسینیشن کے بعد اسکول کھلے تو 50فیصدحاضری کیساتھ کھلیں گے۔حکومتی رٹ جو بھی چیلنج کرے گا قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، حکومت سیمنظورشدہ اسکولزایسوسی ایشنز کینمائندے ساتھ موجود ہیں،جوفیصلے ہوتے ہیں وہ وزیراعلی سندھ کی مشاورت سے ہوتے ہیں، ایک ہفتے میں ویکسی نیشن کی شرح بڑھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں