وزیراعظم عمران خان نے معاشی میدان میں بڑی کامیابی کی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بزنس کانفیڈنس انڈیکس اوآئی سی سی آئی میں پاکستان کی مثبت پوزیشن ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بزنس کانفیڈنس انڈیکس پر نو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ او آئی سی سی آئی ممبرز کا پاکستان پر اعتماد منفی 74 سے 34 فیصد پر آگیا ہے۔ مئی2020 کے مقابلے میں او آئی سی سی آئی ممبرز کے اعتماد میں 108 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے اعتماد میں ڈرامائی اضافہ دیکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close