لاہور(پی این آئی )لاہور ڈویژن میں ویکسی نیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کا ڈیٹا طلب کرتے ہوئے ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا۔ تمام انتظامی سربراہان کو فہرستیں مہیا کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ اس ضمن میں کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کا ویکسی نیشن ڈیٹا آج دفتر ی وقت ختم ہونے سے پہلے مہیا کیا جائے،سرکاری ملازمین روزانہ سیکڑوں افراد سے ملتے ہیں۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ویکسین لگوانے کا مقصد پاکستان کو صحت اور معاشی نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 80 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس سے پاکستان میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار تین ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں