افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال، شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمٰن کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے شایدسربراہ جمعیت علماءاسلام (جے یوآئی ) مولانا فضل الرحمان کی سیاست بہترہو جائے تاہم ان کی سیاست میں اب کچھ بچا نہیں ہے۔مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ہمیں کوئی درخواست نہیں دی ورنہ میں آگے بھیج دیتا۔میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سی پیک کے خلاف عالمی سازشیں ہو رہی ہیں اور کچھ عناصر سی پیک کی ترقی نہیں چاہتے۔ افغانستان کے حالات کی وجہ سے سی پیک اور اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ بھارت سی پیک میں کامیابی نہیں چاہتا اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں چین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ چین ہماری ترقی کا زینہ ہے اور چین سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ چینی سفیر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سیکیورٹی دی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پرتوجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور ہم امن اور استحکام کے خواہاں ہیں، ایک ہزار 277 لوگوں کو ایمیگریشن دی گئی ہے جبکہ ہم نے چار ہزار لوگوں کو ویزے جاری کئے ہیں اور افغان کرکٹ ٹیم کو بھی رات 12 بجے کے بعد ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آنے والوں میں امریکی بھی شامل ہیں اور افغان طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ چمن پر باب دوستی اور طورخم سرحدیں کھلی ہیں جبکہ طورخم سرحد پر لوگوں کو لا رہے ہیں لیکن لوگوں کو کابل ائیر پورٹ تک لانے کی ذمہ داری پاکستان کی نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close