ہوٹل کے باہر مظاہرین نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے رنگ میں بھنگ ڈال دی

اسلام آباد (پی این آئی)ہوٹل کے باہر مظاہرین نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے رنگ میں بھنگ ڈال دی۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے مقامی ہوٹل کے باہرمظاہرین نے قوم کے لوٹے ہوئے پیسوں پر نعرے بازی کی گئی اور شدید احتجاج بھی کیا ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین کی بڑی تعداد ہوٹل کے باہر موجود ہے ۔ ایک طرف مریم نواز کے صاحبزادے جنید کی شادی میں شرکت کرنے والے ڈھول کی تھاپ پر ناچ گانے میں مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف سے اچانک درجنوں افراد مختلف بورڈ ز کے ساتھ ہوٹل کے سامنے پہنچ گئے اور شدید نعرے بازی شروع کر دی ویڈیو میں دیکھا جا کستا ہے کہ ن لیگ کے کارکنان اور مظاہرین ایک دوسرے کیساتھ گھتم گتھا بھی ہو رہے ہیں ۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی سے ایک روز قبل سوشل میڈیا پر ان کے بیٹے صفدر اور والد نواز شریف کی پرانی تصاویر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں جنید صفدر نے گلابی رنگ کی پگڑی سر پر باندھی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی گلابی رنگ کی پگڑی باندھ کر تقریب میں شریک ہیں۔اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے مریم نواز کے بیٹے اور نواز شریف کی تصاویر ٹوئٹ کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ تصاویر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ہیں تاہم ایسا نہیں بلکہ یہ تصاویر نواز شریف کی نواسی کی 2015 میں ہونے والی شادی کے موقع کی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کے حوالے سے متعدد صارفین نے ان تصاویر کی پرانی ہونے کی جانب نشاندہی بھی کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close