حکومتی فیصلہ مسترد، پرائیویٹ سکولز نے کلاسز کا آغاز کر دیا

کراچی (پی این آئی) صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رکھنے کے حکومتی احکامات کے خلاف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے 23 اگست بروز پیر سے آؤٹ ڈور کلاسز کا اعلان کردیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ صوبہ بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے تاحکم چانی بند رکھے جائیں اور سکولوں کے تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کروائی جائے۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی تھی کہ سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کے انتظامات مکمل کئے جائیں، تمام سکول اس نوٹیفیکیشن پر عمل کرنے کے پابند ہونگے، اگر کسی بھی پرائیویٹ سکول میں تعلیمی سلسلہ بحال کیا گیا تو سکول کی رجسٹریشن ختم کردی جائے گی۔ دوسری طرف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ کے فیصلے کے خلاف 23 اگست بروز پیر سے آؤٹ ڈور کلاسز کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ جو پرائیویٹ سکولز ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر چکے ہیں انہیں کیوں بند رکھا جا رہا ہے؟پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 23 اگست سےسکول نہ کھولنے کی صورت میں بچوں کو سڑکوں پر تعلیم دی جائے گی۔حکومتی فیصلہ مسترد، پرائیویٹ سکولز نے کلاسز کا آغاز کر دیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close