جنید صفدر کی لندن میں شادی، حقیقی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر آگئیں

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں۔جنید صفدر کی شادی کی تقریب لندن کے ہوٹل میں جاری ہے جس میں عزیز و اقارب اور دوست احباب شریک ہیں۔

مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ہونے کی وجہ سے شادی میں شریک نہیں ہوسکے۔

مریم نواز کے سیکرٹری ذیشان ملک نے سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔تصاویر میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ، حسن نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جنید صفدر کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close