خاتون ٹک ٹاکر کیس، گریٹر اقبال پارک میں تعینات پی ایچ اے کے 3 افسران بھی فارغ

لاہور (آئی ا ین پی ) جشن آزادی کے موقع پر مینارِ پاکستان کے نیچے لڑکی سے بدسلوکی کے معاملے پر گریٹر اقبال پارک لاہور میں تعینات پی ایچ اے کے3 افسران بھی فارغ کر دیے گئے۔ گزشتہ روز عائشہ نامی ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے کیس میں گرفتار ہونے والے ملزمان کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھاجہاں عدالت نے عائشہ اکرم پر تشدد کے ملزمان کی شناخت پریڈ کرانے کا حکم دیا تھا۔

گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (آئی این پی ) گیچک بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن کاشف شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل گیچک میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید ہوگئے، گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دیسی ساختہ بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی، واقعے میں 2 فوجی جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں خضدار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں