ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(آئی این پی ) شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے تاکہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں