وفاقی دارالحکومت میں چوری کی وارداتیں شہری لاکھوں روپے کی قیمتی سامان سے محروم

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں قیمتی گاڑیوں اور گھروںمیں چوریوں کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا ،متعدد شہری لاکھوں روپے کے سامان سے محروم کردیئے گئے ۔تھانہ کراچی کمپنی ، گولڑہ ، آئی نائن ، لوئی بھیر ، رمنا میں چوری کے مقدمات درج کرلئے گئے ۔محمد ہاشم نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ مدعی کا موٹرسائیکل ماڈل 2019ء گھر کے باہر سے نامعلوم افراد نے چوری کرلیا ہے ۔فرحان ملک نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ مدعی کا ہنڈا 125 ماڈل 2021ء پارکنگ سے چوری کرلیا گیا ہے ۔محمد حسیب نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ اس کا ہنڈا موٹرسائیکل2014ء پارکنگ سے چوری کیا گیا ہے ۔عادل ملک نے لوئی بھیر پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر سے نامعلوم چور نقدی اور زیورات کل مالیت 11لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔رمنا پولیس کو طلال حسین نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے مدعی کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے چار عدد ٹائر مالیت 70ہزار روپے چوری کرلئے ہیں ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں