کراچی(آئی این پی)یورپی یونین نے کابل میں پھنسے اپنے لوگوں کے انخلا کے لیے پی آئی اے سے مدد مانگ لی، تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے پاکستان میں معین سفیر نے سی ای او پی آئی اے کو خط لکھا جس میں کابل میں پھنسے مسافروں کو پاکستان لانیکی درخواست کی گئی ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر ہمارے 420ملازمین اور ان کے بچے پھنسے ہیں یورپی یونین کے لوگوں کوپی آئی اے کے ذریعے پاکستان لایاجائے ترجیحی بنیادوں پر 251لوگوں کوکابل سے نکالا جائے،مسافروں کو دوسری ائیرلائنز سے یورپ منتقل کرنے کے انتظامات کی درخواست بھی کی گئی ہے، ایشین ڈویولپمنٹ بینک کے ڈی جی نے پی آئی اے کے سی ای او کو خط لکھ کر ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے عملے کے جلد انخلا کیلئے درخواست کی ہے، اے ڈی پی کے 290مسافروں کو کابل سے پاکستان منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اے ڈی بی اپنے شہریوں کیلئے اسلام آبادسے 2خصوصی پروازوں کاانتظام کریگا، اے ڈی بی اسٹاف کیلئے عملہ اسلام آباد میں انتظامات مکمل کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں