لندن ،جنید صفدر کا نکاح کے موقع پر ہوٹل کے باہرمظاہرہ

لندن(آئی این پی) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ساحبزادی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، نجی ٹی وی کے مطابق ہائیڈ پارک کارنر پر واقع لینز برو ہوٹل میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریبات جاری تھی کہ اس دوران مظاہرین کی بڑی تعداد ہوٹل کے سامنے پہنچی اور شریف خاندان کے خلاف مظاہرہ شروع کردیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے ملک کا سرمایہ لوٹ کر لائے ہیں، تقریب میں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا استعمال کیاجارہاہے،تقریب میں موجود لیگی کارکنان نے کا کہنا تھا کہ نکاح کی تقریب میں کسی کو رنگ میں بھنگ نہیں ڈالنے دینگے۔

ٹریفک اہلکار نے بچے کے اغو ا کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ٹائون شپ میں ٹریفک اہلکار نے بچے کے اغوا کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار نے کالج روڈ پر ایک موٹر سائیکل کو مشکوک جان کر روکا تو اس دوران موٹر سائیکل پر بیٹھے مغوی بچے نے شو ر مچانا اور رونا شروع کردیا جس پر وارڈن نے بچے کو تحویل میں لے لیا اور پتہ چلا کے بچے کو اغوا کرکے کہیں لے جایا جارہا ہے۔موٹر سائیکل پر سوار اغوا کار نے موقع سے فرار ہو نے کی کوشش کی مگر ٹریفک اہلکار نے اسے موقع پر ہی دبوچ لیا اور متعلقہ پولیس سٹیشن اطلاع دی جس کے بعد پولیس ٹیم وہاں پہنچ گئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق اغوا کار کی شناخت ابو بکر کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close