کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے سے 8سالہ بچے سمیت 3افراد جاں بحق

اٹک(آئی این پی)ضلع اٹک کے علاقے مسکین آباد میں کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے سے 8سالہ بچے سمیت 3افراد جاں بحق، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اٹک کی ٹیم فوراموقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122نے تمام لاشوں کو نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسکین آباد میں 8سالہ بچہ کھیلتے ہوئے کنویں میں گر گیا اور بے ہوش ہوگیا۔ جسے بچانے کے لئے کنویں میں اترنے والے مزید 2افراد گیس کا شکار ہو گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کامران رشید کی زیر نگرانی فورا موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو 1122کی بروقت کارروائی سے تینوں افراد کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں افراد کی موت کی تصدیق کر دی،جاں بحق ہونے والوں میں 8سالہ سفیان علی، 33سالہ ماجد علی اور 70سالہ گلزار احمد شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close