پنجاب کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(آئی این پی)پنجاب کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب نے پارکوں میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ٹک ٹاکر کو پارکوں میں داخلے سے پہلے اجازت نامہ جمع کرانا ہو گا اور باضابطہ اجازت نامے کے بعد انہیں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی اجازت ہو گی،اتھارٹی کی جانب سے 2سے زائد مردوں کے ایک ساتھ پارک میں داخلے پر پابندی پر بھی غور کیا جارہا ہے تاہم فیملیز پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی جارہیں البتہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا،اتھارٹی نے پابندی کافیصلہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کے باعث کیا ہے، جبکہ سیکورٹی مزید سخت اور انتظامی امور کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں