وزیرا عظم کے معاو ن خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اپوزیشن پر برس پڑے

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے میٹرو پر مالیوں کا ٹھیکا احسن اقبال صاحب کے بھائی کو دے دیا گیا،کیا یہ 45 کروڑ روپے کسی کے باپ کے تھے؟ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم صاحبہ کی پریس کانفرنس سنی نوازشریف والا مائند سیٹ آج بھی موجود ہے،مریم صاحبہ کہ رہی تھیں صرف 45 کروڑ پر بلا لیا،نوازشریف بھی کہتے تھے میرے اثاثوں کے متعلق کوئی کیوں پوچھ سکتا ہے؟ کیا یہ 45 کروڑ روپے کسی کے باپ کے تھے؟ میٹرو پر مالیوں کا ٹھیکا احسن اقبال صاحب کے بھائی کو دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 100،200 والے پھول لاکھوں روپے میں لگائے گئے،کیا آپ ووٹ کو عزت دے رہے تھے؟ آپ نے صحیح کہا ایک ہزار ارب روپے کی بچت کی گئی، یہ بھی بتا دیں وہ ایک ہزار ارب روپے کس کے اکاؤنٹ میں گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close