لاہور(پی این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ دور دراز علاقوں تک ریسکیو کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدات اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبے میں ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس سے متعلقہ امور جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے آغاز سے ریسکیو سروسز کو نئی شناخت ملے گی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب خطے میں ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا، دور دراز علاقوں تک ریسکیو کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔ ایئر ایمبولینس سروس کا اجرا وقت کا تقاضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر انسانی جان قیمتی ہے اور بر وقت علاج معالجہ ہر فرد کا حق ہے، ایئر ایمبولینس کے اجرا کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ریسکیو سروسز کی بہتری کے لیے تاریخی اقدامات کیے ہیں، ریسکیو 1122 سروسز کی خدمات کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں