ٹریفک اہلکار نے بچے کے اغو ا کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ٹائون شپ میں ٹریفک اہلکار نے بچے کے اغوا کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار نے کالج روڈ پر ایک موٹر سائیکل کو مشکوک جان کر روکا تو اس دوران موٹر سائیکل پر بیٹھے مغوی بچے نے شو ر مچانا اور رونا شروع کردیا جس پر وارڈن نے بچے کو تحویل میں لے لیا اور پتہ چلا کے بچے کو اغوا کرکے کہیں لے جایا جارہا ہے۔موٹر سائیکل پر سوار اغوا کار نے موقع سے فرار ہو نے کی کوشش کی مگر ٹریفک اہلکار نے اسے موقع پر ہی دبوچ لیا اور متعلقہ پولیس سٹیشن اطلاع دی جس کے بعد پولیس ٹیم وہاں پہنچ گئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق اغوا کار کی شناخت ابو بکر کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔۔۔۔

تین نوجوانوں نے ساتھی فیکٹری ملازم کے جسم میں گیس بھر دی، پھر کیا ہوا؟

لاہور (آن لائن) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں تین نوجوانوں نے ساتھی فیکٹری ملازم کے جسم میں گیس بھر دی، نوجوان نے نعمان نامی ملازم کے جسم میں پائپ سے زہریلی گیس بھری۔پولیس کے مطابق 22 سالہ نعمان باغبانپورہ میں واقع ایک فلٹر فیکٹری میں کام کرتا ہے، جہاں اس کے ساتھی ملازمین حیدر، امتیاز اور امجد نے پائپ کے ذریعے مبینہ طور پر اس کے جسم میں زہریلی گیس بھر دی۔نعمان کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس نے نعمان کے والد شاہد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے حیدر اور امتیاز کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرے ملزم امجد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، دوسری جانب لاہور پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close