اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کرنے والی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند عالمی وبا کورونا کے باعث انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کورونا کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پی ایم اے کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور فرزند سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں زیر علاج تھیں، فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کر رہی تھیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کے والد بھی کورونا کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔پی ایم اے کے مطابق ملک میں اب تک 220 ڈاکٹر کورونا سے انتقال کر چکے ہیں جس میں سے سندھ میں اب تک 77 ڈاکٹرز عالمی وبا سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔
پاکستان سمیت 6 ملکوں کے لیے ویزے کھول دیئے گئے
دبئی (پی این آئی) دبئی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سمیت 6 ممالک کے لیے ویزٹ ویزے کھول دیے گئے ہیں اور اس حوالے سے، دبئی حکومت کی ایئر لائن پر قواعد و ضوابط جاری کردیے گئےہیں۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت 6 ممالک کے شہری سیاحتی ویزے پر دبئی جاسکتے ہیں دیگر ممالک میں نیپال، نائیجریا، سری لنکا، بھارت اور یوگینڈا شامل ہیں۔اعلان کے مطابق 6 ممالک کے سیاح براہ راست نہیں بالواسطہ طور پر دبئی جاسکتے ہیں، سیاحوں کو دبئی پہنچنے سے پہلے 14 دن کسی اور ملک میں بسر کرنے ہوں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں