راولپنڈی(پی این آئی) ضلع کچہری راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے جولائی او ر اگست میں اب تک840 ملزمان کو چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل اڈیالہ بھجوایا،530 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے مزید تفتیش کے لئے پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ 35 ملزموں کو الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمات سے ڈس چارج کر دیاہے۔ 30 ملزموں کو عدالت سے مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔، راولپنڈی پولیس نے ملزموں کے خلاف ڈکیتی‘ چوری‘ قتل ‘ اقدام قتل‘ لڑائی جھگڑا‘ نقب زنی‘ راہزنی‘ حدود‘ شراب‘ اسلحہ ‘ منشیات‘ قمار بازی‘ آوارہ گردی‘ زمینوں پر قبضہ‘ جعل سازی‘ جعلی چیک دینا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا کے الزام میں ملوث ہونے پر الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کی اور مزید کارروائی کے لئے تمام ملزمان کو سخت حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے مجاز عدالتوں کے روبرو پیش کیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں