لنڈی کوتل (پی این آئی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھلنے والا اہم ترین راستہ طورخم بارڈر ابھی تک بند ہے اور باوجود اس کے کہ ہزاروں لوگ منتظر ہیں اس کو کھولنا ممکن نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا پابندیوں کے باعث پاک افغان بارڈر طورخم پر آمدورفت بدستور بند ہے، پابندی کے تحت پاکستان کے شہری افغانستان اور افغان شہری پاکستان نہیں آسکتے، صرف افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو طورخم سرحد سے ملک آنے دیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کا کہنا ہے کہ پابندی کے تحت پاکستان کے شہری ویزا ہونے کے باوجود افغانستان اور افغانستان کے شہری بھی سرحد پار پاکستان نہیں آسکتے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے آنے والے بیمار افراد کو انسانی ہمدردی کے تحت سہولت فراہم کی جارہی ہے جبکہ افغان شہریوں کو طورخم سرحد سے واپس جانے دیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں اور روزانہ 700 سے زیادہ گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں